کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: مرنے والے کے قریب شخص کے ساتھ برتاؤ، اس کے لیے تلقین اور اس وقت کے آداب کا بیان۔ -
حدیث نمبر: 3002
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ السَّخْتِيَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلادٍ الْبَاهِلِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى الْقَطَّانُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اقْرَؤُوا عَلَى مَوْتَاكُمْ يس " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : قَوْلُهُ : " اقْرَؤُوا عَلَى مَوْتَاكُمْ يس " أَرَادَ بِهِ مَنْ حَضَرَتْهُ الْمَنِيَّةُ لا أَنَّ الْمَيِّتَ يُقْرَأُ عَلَيْهِ وَكَذَلِكَ قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَقِّنُوا مَوْتَاكُمْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ " .
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” اپنے قریب المرگ لوگوں پر سورۃ یسین کی تلاوت کرو۔ “ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ” تم اپنے مردوں پر اسے پڑھو “ اس سے مراد یہ ہے: جس شخص کا آخری وقت قریب آ چکا ہو اس پر سورت یسین پڑھو، اس کی وجہ یہ ہے: مردوں پر تلاوت نہیں کی جاتی۔ اسی طرح نبی اکرم کا یہ فرمان: ” تم اپنے مردوں کو لا الہ الا اللہ کی تلقین کرو “ (یعنی قریب المرگ لوگوں کو اس کی تلقین کرو۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا / حدیث: 3002
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف- «الإرواء» (688)، «المشكاة» (1622). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 2991»