کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: انسان کی دنیاوی امیدوں، آرزوؤں اور ان کے اثرات کا ذکر - اس بات کا بیان کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قول "بات اس سے بھی تیز ہے" سے مراد حتمی طور پر نہیں تھا
حدیث نمبر: 2997
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي السَّفَرِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ : مَرَّ بِنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَنَحْنُ نُصْلِحُ خُصًّا لَنَا ، فَقَالَ : " مَا هَذَا ؟ " فَقُلْنَا : خُصٌّ لَنَا وَهِيَ ، فَنَحْنُ نُصْلِحُهُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا أَرَى الأَمْرَ إِلا أَعْجَلَ مِنْ ذَلِكَ " .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس سے گزرے ہم اس وقت اپنا چھپر درست کر رہے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ کیا ہے؟ ہم نے عرض کی: یہ ہمارا چھپر ہے اور ہم اسے ٹھیک کر رہے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں یہ سمجھتا ہوں قیامت اس سے بھی زیادہ جلدی آ جائے گی۔