کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: فصل: اس امت کی عمروں کا بیان - اس بات کا بیان کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قول "زمین پر کوئی سانس لینے والی نفس" سے مراد اس دن کے لوگ تھے
حدیث نمبر: 2991
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْحَسَنَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " تَسْأَلُونَنِي عَنِ السَّاعَةِ ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا عَلَى الأَرْضِ نَفْسٌ مَنْفُوسَةٌ الْيَوْمَ تَأْتِي عَلَيْهَا مِائَةُ سَنَةٍ " .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” تم لوگ مجھ سے قیامت کے بارے میں دریافت کرتے ہو۔ اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے آج روئے زمین پر موجود کوئی بھی زندہ شخص ایک سو سال کے بعد زندہ نہیں ہو گا۔ “