کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: فصل: اس امت کی عمروں کا بیان - اس بات کا ذکر کہ اللہ جل وعلا دنیا میں سفید بالوں کے ساتھ مسلمان کے لیے حسنات لکھتا ہے، گناہ معاف کرتا ہے اور درجات بلند کرتا ہے
حدیث نمبر: 2985
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لا تَنْتِفُوا الشَّيْبَ فَإِنَّهُ نُورٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، وَمَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي الإِسْلامِ كُتِبَ لَهُ بِهَا حَسَنَةٌ ، وَحُطَّ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةٌ ، وَرُفِعَ لَهُ بِهَا دَرَجَةٌ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” تم سفید بالوں کو اکھاڑو نہیں، کیونکہ یہ قیامت کے دن نور ہوں گے اور جو شخص اسلام میں بوڑھا ہو جائے (یعنی اس کے سفید بال آ جائیں)، تو اس کے لیے ان کے عوض میں نیکیاں لکھی جائیں اور ان کے عوض میں اس کے گناہ معاف ہوں گے اور ان کے عوض میں اس کے درجات بلند ہوں گے۔ “