کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: فصل: اس امت کی عمروں کا بیان - اس تعداد کی کیفیت کی اطلاع جو عام لوگوں کی عمر کا معیار ہے
حدیث نمبر: 2980
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ بْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَعْمَارُ أُمَّتِي مَا بَيْنَ السِّتِّينَ إِلَى السَّبْعِينَ ، وَأَقَلُّهُمْ مَنْ يَجُوزُ ذَلِكَ " ، قَالَ ابْنُ عَرَفَةَ : وَأَنَا مِنَ الأَقَلِ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” میری امت کی (اوسط) عمریں ساٹھ سال سے لے کر ستر سال تک ہوں گی اور بہت کم لوگ ہوں گے جو انہیں عبور کریں گے۔ “ ابن عرفہ نامی راوی کہتے ہیں: میں ان کم لوگوں میں سے ہوں (یعنی میری عمر ستر سال سے زیادہ ہو چکی ہے)