کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مریض اور اس سے متعلق احکام - اس دعا کا ذکر جو آدمی بیمار کے پاس آنے یا اس کی عیادت کے وقت مانگتا ہے
حدیث نمبر: 2971
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، إِذَا أَتَى مَرِيضًا أَوْ أُتِيَ بِمَرِيضٍ ، قَالَ : " أَذْهِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ ، اشْفِ أَنْتَ الشَّافِي ، لا شِفَاءَ إِلا شِفَاؤُكَ شِفَاءً لا يُغَادِرُ سَقَمًا " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کسی بیمار کے پاس تشریف لاتے یا آپ کی خدمت میں جب کسی بیمار کو لایا جاتا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھ کر (دم کرتے تھے): ” تو بیماری کو لے جا، اے لوگوں کے پروردگار، تو شفا عطا کر دے، تو ہی شفا عطا کرنے والا ہے شفا صرف وہی ہے، جو تو عطا کرے، تو ایسی شفا عطا کر جو بیماری کو نہ رہنے دے۔ “