کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مریض اور اس سے متعلق احکام - اس بات کا بیان کہ عیادت کرنے والا جب بیمار کے پاس بیٹھے اور اس کے لیے دعا کرنا چاہے تو اسے اپنے دائیں ہاتھ سے مسح کرنا چاہیے
حدیث نمبر: 2970
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنِ خَلادٍ الْبَاهِلِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى الْقَطَّانُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، كَانَ إِذَا عَادَ الْمَرِيضَ مَسَحَهُ بِيَمِينِهِ ، وَقَالَ : " أَذْهِبِ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ ، وَاشْفِ أَنْتَ الشَّافِي ، اشْفِ شِفَاءً لا يُغَادِرُ سَقَمًا " ، قَالَ : فَحَدَّثْتُ بِهِ مَنْصُورًا ، فَحَدَّثَنِي عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ بِنَحْوِهِ .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم کسی بیمار کی عیادت کرتے تھے، تو اپنا دست مبارک اس پر پھیرتے اور یہ فرماتے تھے۔ ” تکلیف کو دور کر دے، اے لوگوں کے پروردگار! تو ہی شفا عطا کرنے والا ہے، تو ایسی شفا عطا کر دے، جو بیماری کو نہ رہنے دے۔ “ راوی کہتے ہیں: میں نے یہ روایت منصور کو سنائی، تو انہوں نے ابراہیم، مسروق کے حوالے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے اسی کی مانند روایت بیان کی۔