کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: مریض اور اس سے متعلق احکام - اس بات کی اطلاع کہ انسان بخار کے وقت جو دعا استعمال کرتا ہے جب وہ اسے آتی ہے
حدیث نمبر: 2968
أَخْبَرَنَا السَّخْتِيَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنَا ابْنُ ثَوْبَانَ ، أَخْبَرَنِي عُمَيْرُ بْنُ هَانِئٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ جُنَادَةَ بْنَ أَبِي أُمَيَّةَ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ يُحَدِّثُ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، " أَنَّ جِبْرِيلَ رَقَاهُ وَهُوَ يُوعَكُ ، فَقَالَ : بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ مِنْ كُلِّ دَاءٍ يُؤْذِيكَ ، وَمَنْ كُلِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ ، وَمَنْ كُلِّ عَيْنٍ وُسُمٍّ ، وَاللَّهُ يَشْفِيكَ " .
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوتے تھے، تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام یہ پڑھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دم کرتے تھے۔ ” اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے میں آپ کو دم کر رہا ہوں ہر اس بیماری کے لیے جو آپ کو تکلیف دے اور حاسد کے حسد سے (بچنے کے لیے) اور ہر آنکھ (یعنی لگنے والی نظر) اور زہر سے (بچنے کے لیے) اللہ تعالیٰ آپ کو شفا عطا کرے۔ “
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا / حدیث: 2968
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «التعليق على ابن ماجه». فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن (*) قال محمود خليل: تصحف في المطبوع إلى: "وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ وَسُمٍّ"، انظر التعليق على الحديث (953).
تخریج حدیث «0»