کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مریض اور اس سے متعلق احکام - اس حکم کا ذکر کہ بیمار اللہ جل وعلا سے اس شر سے پناہ مانگے جو اسے ملتا ہے
حدیث نمبر: 2967
أَخْبَرَنَا ابْنُ سَلْمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي نَافِعُ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ الثَّقَفِيِّ ، أَنَّهُ شَكَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَجَعًا يَجِدُهُ فِي جَسَدِهِ مُنْذُ أَسْلَمَ ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " ضَعْ يَدَكَ عَلَى الَّذِي تَأْلَمَ مِنْ جَسَدِكَ ، وَقُلْ ، بِسْمِ اللَّهِ ثَلاثًا ، وَقُلْ سَبْعَ مَرَّاتٍ : أَعُوذُ بِاللَّهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ وَأُحَاذِرُ " .
سیدنا عثمان بن ابوالعاص ثقفی رضی اللہ عنہ کے بارے میں منقول ہے: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اس تکلیف کی شکایت کی جو انہیں اسلام قبول کرنے کے دن سے لے کر اپنے جسم میں محسوس ہو رہی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: تم اپنے جسم پر، جس جگہ تکلیف محسوس ہوتی ہے وہاں اپنا ہاتھ رکھو اور تین مرتبہ بسم اللہ پڑھو اور سات مرتبہ یہ پڑھو۔ ” میں جو چیز پا رہا ہوں اور اس سے بچنا چاہتا ہوں میں اس کے شر سےاللہ تعالیٰ کی اور اس کی قدرت کی پناہ مانگتا ہوں۔ “