کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: مریض اور اس سے متعلق احکام - اس چیز کا ذکر جو اگر بیمار کہے تو اس کے درد کے ختم ہونے کی امید ہوتی ہے
حدیث نمبر: 2965
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ ، أَنَّ عَمْرَو بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبٍ السُّلَمِيَّ أَخْبَرَهُ ، أَنَّ نَافِعَ بْنَ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ أَخْبَرَهُ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ ، أَنَّهُ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ عُثْمَانُ : وَبِي وَجَعٌ قَدْ كَادَ يُهْلِكُنِي ، قَالَ : فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " امْسَحْ بِيَمِينِكَ سَبْعَ مَرَّاتٍ ، وَقُلْ : أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللَّهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ " ، قَالَ : فَقُلْتُ ذَلِكَ ، فَأَذْهَبَ اللَّهُ مَا كَانَ بِي فَلَمْ أَزَلْ آمُرُ بِهِ أَهْلِي وَغَيْرَهُمْ .
سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھے ایسی تکلیف لاحق ہوئی جو مجھے ہلاکت کا شکار کر دے گی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: تم اپنا دایاں ہاتھ سات مرتبہ (تکلیف کی جگہ پر) پھیرو اور یہ پڑھو۔ ” میں جو چیز پا رہا ہوں میں اس کے شر سےاللہ تعالیٰ کی عزت اور اس کی قدرت کی پناہ مانگتا ہوں۔ “ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اسے پڑھا، تواللہ تعالیٰ نے میری تکلیف کو ختم کر دیا اس کے بعد میں ہمیشہ اپنے اہل خانہ اور دوسرے لوگوں کو اسی کی تلقین کرتا ہوں۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا / حدیث: 2965
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 2954»