کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مریض اور اس سے متعلق احکام - اس تعوذ کی کیفیت کا ذکر جو آدمی اپنی تکلیف کے وقت اپنے لیے مانگتا ہے
حدیث نمبر: 2964
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الذُّهْلِيُّ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ صَالِحٍ السَّهْمِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي نَافِعُ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ الثَّقَفِيِّ ، أَنَّهُ شَكَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَجَعًا يَجِدُهُ مُنْذُ أَسْلَمَ ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " ضَعْ يَدَكَ عَلَى الَّذِي تَأْلَمَ مِنْ جَسَدِكَ ، وَقُلْ : بِسْمِ اللَّهِ ثَلاثًا ، وَقُلْ : أَعُوذُ بِاللَّهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ وَأُحَاذِرُ ، سَبْعَ مَرَّاتٍ " .
نافع بن جبیر، سیدنا عثمان بن ابوالعاص ثقفی رضی اللہ عنہ کے بارے میں نقل کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں تکلیف (یعنی بیماری) کی شکایت کی جو انہیں اسلام قبول کرنے کے بعد لاحق ہوئی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: تم اپنا ہاتھ اس جگہ پر رکھو جہاں تمہیں اپنے جسم میں تکلیف محسوس ہوتی ہے اور تین مرتبہ بسم اللہ پڑھو اور یہ پڑھو۔ ” میںاللہ تعالیٰ اور اس کی قدرت کی پناہ مانگتا ہوں اس چیز کے شر سے جسے میں پا رہا ہوں اور جس سے بچنا چاہتا ہوں۔ “ یہ سات مرتبہ پڑھو۔