کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مریض اور اس سے متعلق احکام - اس بات کا ذکر کہ آدمی اپنی بیماری کے وقت اپنے لیے کیا پناہ مانگتا ہے
حدیث نمبر: 2963
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا اشْتَكَى ، قَرَأَ عَلَى نَفْسِهِ بِالْمُعَوِّذَاتِ ، وَيَنْفُثُ ، فَلَمَّا اشْتَدَّ وَجَعُهُ كُنْتُ أَقْرَأُ عَلَيْهِ وَأَمْسَحُ عَنْهُ بِيَدِهِ رَجَاءَ بَرَكَتِهَا " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بیمار ہوتے تھے، تو معوذات پڑھ کر اپنے اوپر دم کرتے تھے اور پھونک مارتے تھے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تکلیف زیادہ ہو گئی، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پڑھ کر دم کرنا شروع کیا اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک کی برکت کی امید رکھتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دست مبارک ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پھیرتی تھی۔