کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: صبر کا بیان اور بیماریوں و مصیبتوں پر اجر کا بیان - اس بات کی نفی کہ قبر کا عذاب اس پر ہوگا جو ایسی موت مرے
حدیث نمبر: 2933
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، وَالْحَوْضِيُّ ، قَالا : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ يَسَارٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ صُرَدٍ ، وَخَالِدِ بْنِ عُرْفُطَةَ ، أنهما بلغهما أَنَّ رَجُلا مَاتَ بِبَطْنٍ ، فَقَالَ أَحَدُهُمَا : أَلَمْ يَبْلُغْكُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " مَنْ قَتَلَهُ بَطْنُهُ لَمْ يُعَذَّبْ فِي قَبْرِهِ " ، قَالَ الآخَرُ : صَدَقْتَ ، وَقَالَ الْحَوْضِيُّ : بَلَى .
سلیمان صرد اور خالد بن عرفطہ بیان کرتے ہیں: انہیں یہ بات پتہ چلی ہے کہ ایک شخص کی بیماری کی وجہ سے انتقال ہو گیا، تو ان دونوں میں سے ایک شخص نے کہا: آپ لوگوں تک یہ بات نہیں پہنچی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے۔ ” جو شخص پیٹ کی بیماری کی وجہ سے انتقال کر جائے اسے قبر میں عذاب نہیں ہوتا۔ “ تو دوسرے صاحب نے کہا: آپ نے سچ کہا: ہے، تو حوضی نامی راوی نے کہا: جی ہاں۔