کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: صبر کا بیان اور بیماریوں و مصیبتوں پر اجر کا بیان - اس بات کا ذکر کہ اللہ جل وعلا دنیا میں بیماریوں اور تکلیفوں کے ذریعے مسلمان کے گناہ معاف کرتا ہے
حدیث نمبر: 2925
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا مِنْ سَقَمٍ ، وَلا وَجَعٍ يُصِيبُ الْمُؤْمِنَ ، إِلا كَانَ كَفَّارَةٌ لِذَنْبِهِ حَتَّى الشَّوْكَةُ يُشَاكُهَا وَالنَّكْبَةُ يُنْكَبُهَا " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: جو بھی بیماری یا تکلیف مومن کو لاحق ہوتی ہے، تو یہ اس کے گناہ کا کفارہ بن جاتی ہے یہاں تک کہ جو کانٹا اسے لگتا ہے یا جو نوکیلی چیز اسے لگتی ہے (تو یہ کفارہ بن جاتے ہیں)۔