کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: - اس واقعہ کا ذکر کہ جب نبی کریم ﷺ براق پر سوار ہونا چاہتے تھے تو وہ ابتدا میں بھڑک گیا (یعنی سوار ہونے میں مشکل پیش آئی)۔
حدیث نمبر: 46
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْعَبَّاسِ السَّامِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أُتِيَ بِالْبُرَاقِ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِهِ مُسْرَجًا مُلْجَمًا لِيَرْكَبَهُ ، فَاسْتَصْعَبَ عَلَيْهِ ، فَقَالَ لَهُ جِبْرِيلُ : مَا يَحْمِلُكَ عَلَى هَذَا ، فَوَاللَّهِ مَا رَكِبَكَ أَحَدٌ أَكْرَمَ عَلَى اللَّهِ مِنْهُ ، قَالَ : فَارْفَضَّ عَرَقًا " .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جس رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کروائی گئی، اس رات آپ کے پاس براق لایا گیا، جس پر زین رکھی ہوئی تھی اور اس کی لگام ڈالی گئی تھی تاکہ آپ اس پر سوار ہو جائیں۔ اس پر سوار ہونے میں آپ کو دشواری محسوس ہوئی (یعنی براق نے اچھلنا شروع کر دیا) تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے اس سے کہا: تم ایسا کیوں کر رہے ہو؟ اللہ کی قسم! تمہارے اوپر ایسا کوئی شخص سوار نہیں ہوا، جواللہ تعالیٰ کے نزدیک ان (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم) سے زیادہ معزز ہو۔
راوی بیان کرتے ہیں، تو براق کو پسینہ آ گیا۔
راوی بیان کرتے ہیں، تو براق کو پسینہ آ گیا۔