کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: سنت پر مضبوطی سے جمے رہنے اور اس سے متعلق نقل، حکم اور ممانعت کا بیان - اس وضاحت کا ذکر کہ جو اللہ جل و علا اور اس کے برگزیدہ ﷺ سے محبت کرتا ہے، وہ ان کے حکم کو ترجیح دیتا ہے۔
حدیث نمبر: 8
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدْمِيُّ ، حَدَّثَنَا مُعَاذْ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ أَعْرَابِيًّا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانُوا هُمْ أَجْدَرَ أَنْ يَسْأَلُوهُ مِنْ أَصْحَابِهِ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَتَى السَّاعَةُ ؟ قَالَ : " وَمَا أَعْدَدْتَ لَهَا ؟ " قَالَ : مَا أَعْدَدْتُ لَهَا إِلا أَنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ ، قَالَ : " فَإِنَّكَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ " ، قَالَ أَنَسٌ : فَمَا رَأَيْتُ الْمُسْلِمِينَ فَرِحُوا بِشَيْءٍ بَعْدَ الإِسْلامِ أَشَدَّ مِنْ فَرَحِهِمْ بِقَوْلِهِ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا، حالانکہ صحابہ کرام کے لئے یہ زیادہ مناسب تھا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال کرتے، اس دیہاتی نے عرض کی: یا رسول اللہ! قیامت کب آئے گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم نے اس کے لئے کیا تیاری کی ہے؟ اس نے عرض کی: میں نے اس کے لئے تیاری تو نہیں کی ہے، البتہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بے شک تم اس کے ساتھ ہو گے جس سے تم محبت رکھتے ہو۔
سیدنا انس یہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان پر لوگ جتنے خوش ہوئے، میں نے انہیں اسلام قبول کرنے کے بعد اور کسی بات پر اتنا خوش ہوتے ہوئے نہیں دیکھا۔
سیدنا انس یہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان پر لوگ جتنے خوش ہوئے، میں نے انہیں اسلام قبول کرنے کے بعد اور کسی بات پر اتنا خوش ہوتے ہوئے نہیں دیکھا۔