صحیح ابن حبان
كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين— کتاب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، مرد و خواتین، کے مناقب کے بیان سے متعلق احکام و مسائل
باب وصف الجنة وأهلها - ذكر نفي دخول الجنة عن أقوام بأعيانهم من أجل أعمال ارتكبوها- باب: جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس بات کی نفی کا کہ بعض لوگ اپنے اعمال کی وجہ سے جنت میں داخل نہیں ہوں گے
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " صِنْفَانِ مِنْ أُمَّتِي لَمْ أَرَهُمَا : قَوْمٌ مَعَهُمْ سِيَاطٌ مِثْلُ أَذْنَابِ الْبَقَرِ يَضْرِبُونَ بِهَا النَّاسَ ، وَنِسَاءٌ كَاسِيَاتٌ عَارِيَاتٌ مَائِلاتٌ مُمِيلاتٌ ، رُؤُوسُهُنَّ مِثْلُ أَسْنِمَةِ الْبُخْتِ الْمَائِلَةِ ، لا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ ، وَلا يَجِدُونَ رِيحَهَا ، وَإِنَّ رِيحَهَا لَتُوجَدُ مِنْ مَسِيرَةِ كَذَا وَكَذَا " ، الْمَائِلَةُ مِنَ التَّبَخْتُرِ ، وَالْمُمِيلاتُ مِنَ السِّمَنِ .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” میری امت سے تعلق رکھنے والے دو قسم کے لوگوں کو میں نے نہیں دیکھا۔ ایک وہ لوگ جن کے پاس ایسے کوڑے ہوں گے جو گائے کی دم کی طرح ہوں گے وہ کوڑے لوگوں کو ماریں گے اور وہ عورتیں، جو لباس پہننے کے باوجود برہنہ ہوں گی وہ مائل کرنے والی اور مائل کروانے والی ہوں گی ان کے سر بختی اونٹوں کی کوہان کی طرح ہوں گے۔ یہ لوگ جنت میں داخل نہیں ہوں گے اور نہ ہی جنت کی خوشبو کو پائیں گے اگرچہ اس کی خوشبو اتنے، اتنے فاصلے سے آ جاتی ہے۔ “ (امام ابن حیان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ” مائلہ “ سے مراد اترانے والی عورت ہے اور ” میلہ“ سے مراد موٹی عورت ہے۔