حدیث کتب › صحیح ابن حبان › كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين
صحیح ابن حبان
كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين— کتاب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، مرد و خواتین، کے مناقب کے بیان سے متعلق احکام و مسائل
باب وصف الجنة وأهلها - ذكر رؤية أهل الجنة مقاعدهم من النار في الجنة- باب: جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس بات کا کہ جنت کے اہل جنت میں سے اپنی جہنم کی جگہوں کو دیکھیں گے
حدیث نمبر: 7451
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُشْكَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شَبَابَةُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا وَرْقَاءُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الأَعْرَجُ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ أَحَدٌ ، إِلا أُرِيَ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ لَوْ أَسَاءَ لِيَزْدَادَ شُكْرًا ، وَلا يَدْخُلُ النَّارَ أَحَدٌ ، إِلا أُرِيَ مَقْعَدَهُ مِنَ الْجَنَّةِ لَوْ أَحْسَنَ لِيَكُونَ عَلَيْهِ حَسْرَةً " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” جو بھی شخص جنت میں داخل ہو گا اسے جہنم کا ٹھکانہ دکھایا جائے گا کہ اگر اس نے برائی کی ہوتی (تو اسے یہ جگہ ملنی تھی) تاکہ اس کے شکر میں اضافہ ہو، اور جو بھی شخص جہنم میں داخل ہو گا اسے جنت کا ٹھکانہ دکھایا جائے گا کہ اگر اس نے اچھائی کی ہوتی (تو اسے یہ جگہ ملتی تھی) تاکہ اس کو حسرت ہو۔ “