صحیح ابن حبان
كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين— کتاب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، مرد و خواتین، کے مناقب کے بیان سے متعلق احکام و مسائل
باب وصف الجنة وأهلها - ذكر ما يظهر في الأرض من اطلاع امرأة من أهل الجنة عليها لو اطلعت- باب: جنت اور اس کے رہنے والوں کی صفَت کا بیان - ذکر اس بات کا کہ اگر جنت کی کوئی عورت زمین پر نظر ڈالے تو زمین پر کیا ظاہر ہوگا
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْمَقَابِرِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " غَدْوَةٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، أَوْ رَوْحَةٌ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا ، وَلَقَابُ قَوْسِ أَحَدِكُمْ ، أَوْ مَوْضِعُ قَدَمٍ مِنَ الْجَنَّةِ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا ، وَلَوْ أَنَّ امْرَأَةً اطَّلَعَتْ إِلَى الأَرْضِ مِنْ نِسَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ لأَضَاءَتْ مَا بَيْنَهُمَا ، وَلَمَلأَتْ مَا بَيْنَهُمَا رِيحًا ، وَلَنَصِيفُهَا عَلَى رَأْسِهَا خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا " .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” اللہ کی راہ میں (جہاد کے لیے) صبح کے وقت رہنا یا شام کے وقت رہنا دنیا میں موجود تمام چیزوں سے زیادہ بہتر ہے اور جنت میں کسی شخص کے کمان کے رکھنے کی جگہ یا پاؤں رکھنے کی جگہ دنیا اور اس میں موجود تمام چیزوں سے بہتر ہے۔ اگر جنت کی خواتین میں سے کوئی ایک عورت زمین پر جھانک لے، تو وہ پوری زمین کو روشن کر دے اور پوری زمین کو خوشبو سے بھر دے۔ اس کے سر پر موجود دوپٹہ دنیا اور اس میں موجود تمام چیزوں سے زیادہ بہتر ہے۔ “