حدیث کتب › صحیح ابن حبان › كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين
صحیح ابن حبان
كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين— کتاب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، مرد و خواتین، کے مناقب کے بیان سے متعلق احکام و مسائل
باب إخباره صلى الله عليه وسلم عن البعث وأحوال الناس في ذلك اليوم - ذكر الإخبار عن سؤال الرب جل وعلا عبده في القيامة عن تمكينه من الشهوات في الدنيا- باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خبر کے بارے میں کہ قیامت کے دن دوبارہ اٹھائے جانے اور اس دن لوگوں کے حالات کیسے ہوں گے - ذکر اس خبر کا کہ رب تعالیٰ قیامت میں اپنے بندے سے دنیا میں شہوات کے تمکن کے بارے میں سوال کرے گا
حدیث نمبر: 7367
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بِسْطَامٍ بِالأُبُلَّةِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَيْمُونٍ الْخَيَّاطُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَيَلْقَيَنَّ أَحَدُكُمْ رَبَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، فَيَقُولُ لَهُ : أَلَمْ أُسَخِّرْ لَكَ الْخَيْلَ وَالإِبِلَ ؟ أَلَمْ أَذَرْكَ تَرْأَسُ وَتَرْبَعُ ؟ أَلَمْ أُزَوِّجْكَ فُلانَةَ خَطَبَهَا الْخَطَّابُ ، فَمَنَعْتُهُمْ وَزَوَّجْتُكَ ؟ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” تم میں سے کوئی ایک شخص قیامت کے دن ضرور اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو پروردگار اسے فرمائے گا: کیا میں نے تمہارے لیے گھوڑے اور اونٹ مسخر نہیں کیے تھے، کیا میں نے تمہیں صاحب حیثیت نہیں بنایا تھا۔ کیا میں نے تمہاری فلاں عورت کے ساتھ شادی نہیں کروائی تھی، جسے کئی لوگوں نے نکاح کا پیغام بھیجا تھا۔ لیکن میں نے ان لوگوں کی شادی اس کے ساتھ نہیں ہونے دی اور تمہاری شادی کروا دی تھی۔ “