صحیح ابن حبان
كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين— کتاب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، مرد و خواتین، کے مناقب کے بیان سے متعلق احکام و مسائل
باب إخباره صلى الله عليه وسلم عن البعث وأحوال الناس في ذلك اليوم - ذكر الإخبار عن وصف الطرائق التي يكون حشر الناس في ذلك اليوم بها- باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خبر کے بارے میں کہ قیامت کے دن دوبارہ اٹھائے جانے اور اس دن لوگوں کے حالات کیسے ہوں گے - ذکر اس خبر کا کہ اس دن لوگوں کے حشر کے طریقوں کی کیفیت
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُثَنَّى الْمَدِينِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " يُحْشَرُ النَّاسُ عَلَى ثَلاثِ طَرَائِقَ : رَاغِبِينَ رَاهِبِينَ ، اثْنَانِ عَلَى بَعِيرٍ ، وَثَلاثَةٌ عَلَى بَعِيرٍ ، وَأَرْبَعَةٌ عَلَى بَعِيرٍ ، وَعَشَرَةٌ عَلَى بَعِيرٍ ، وَتَحْشُرُ بَقِيَّتَهُمُ النَّارُ تَقِيلُ مَعَهُمْ حَيْثُمَا قَالُوا ، وَتَبِيتُ مَعَهُمْ حَيْثُمَا بَاتُوا ، وَتُصْبِحُ مَعَهُمْ حَيْثُ أَصْبَحُوا ، وَتُمْسِي مَعَهُمْ حَيْثُ أَمْسَوْا " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” لوگوں کو تین طرح سے (قیامت کے دن) اٹھایا جائے گا۔ کچھ لوگ رغبت کرنے والے ہوں گے اور کچھ لوگ ڈرنے والے ہوں گے۔ دو آدمی ایک اونٹ پر سوار ہوں گے۔ تین آدمی ایک اونٹ پر سوار ہوں گے۔ چار آدمی ایک اونٹ پر سوار ہوں گے۔ دس آدمی ایک اونٹ پر سوار ہوں گے اور باقی رہنے والے لوگوں کو آگ اکٹھا کر لے گی وہ جہاں بھی رکیں گے وہ آگ ان کے ساتھ رکے گی۔ وہ جہاں بھی رات بسر کریں گے آگ ان کے ساتھ رات بسر کرے گی۔ وہ جہاں بھی صبح کریں گے آگ ان کے ساتھ صبح کرے گی۔ وہ جہاں بھی شام کریں گے آگ ان کے ساتھ شام کرے گی۔ “