حدیث کتب › صحیح ابن حبان › كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين
صحیح ابن حبان
كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين— کتاب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، مرد و خواتین، کے مناقب کے بیان سے متعلق احکام و مسائل
باب فضل الأمة - ذكر خبر ثان يصرح بصحة ما ذكرناه- باب: امتِ (محمدی) کے فضائل کا بیان - ذکر دوسری خبر جو ہمارے ذکر کردہ کی صحت کو واضح کرتی ہے
حدیث نمبر: 7233
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُبَارَكِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعِجْلِيُّ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ هَمَّامٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَيْمَنَ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " طُوبَى لِمَنْ رَآنِي ثُمَّ آمَنَ بِي ، وَطُوبَى سَبْعَ مَرَّاتٍ لِمَنْ آمَنَ بِي ، وَلَمْ يَرَنِي " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : سَمِعَ هَذَا الْخَبَرَ أَيْمَنُ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَأَبِي أُمَامَةَ مَعًا ، وَأَيْمَنُ هَذَا هُوَ أَيْمَنُ بْنُ مَالِكٍ الأَشْعَرِيُّ .سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” اس شخص کے لیے مبارک باد ہے جس نے میری زیارت کی اور مجھ پر ایمان لایا اور اس شخص کے لیے سات مرتبہ مبارک باد ہے جو مجھ پر ایمان لایا۔ حالانکہ اس نے میری زیارت نہیں کی۔ “
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ایمن نامی راوی نے یہ روایت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ دونوں سے سنی ہے۔ ایمن نامی یہ راوی ایمن بن مالک اشعری ہے۔