صحیح ابن حبان
كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين— کتاب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، مرد و خواتین، کے مناقب کے بیان سے متعلق احکام و مسائل
ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر تبريك المصطفى صلى الله عليه وسلم في أحمس وخيلها من أجل جرير بن عبد الله- باب: ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احمس اور اس کے گھوڑوں میں جریر بن عبد اللہ کی وجہ سے برکت ڈالنے کا
أَخْبَرَنَا حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُعَيْبٍ ، حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ ثَعْلَبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ جَرِيرٍ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " يَا جَرِيرُ ، إِنَّهُ لَمْ يَبْقَ مِنْ طَوَاغِيتِ الْجَاهِلِيَّةِ إِلا بَيْتُ ذِي الْخَلَصَةِ ، فَاكْفِينِهِ " ، قَالَ : فَخَرَجْتُ فِي سَبْعِينَ وَمِائَةٍ مِنْ قَوْمِي ، فَأَحْرَقْنَاهُ ، وَبَعَثْتُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلا يُبَشِّرُهُ يُكَنَّى أَبَا أَرْطَاةَ ، فَقَالَ : وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَا جِئْتُكَ حَتَّى تَرَكْتُهُ مِثْلَ الْبَعِيرِ الأَجْرَبِ ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اللَّهُمَّ بَارِكْ فِي خَيْلِ أَحْمَسَ وَرِجَالِهَا " .سیدنا جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے جریر زمانہ جاہلیت کے عبادت کدوں میں صرف ذوخلصہ باقی رہ گیا ہے تم میری طرف سے اسے بھی ختم کر دو۔ راوی کہتے ہیں: تو میں اپنی قوم کے ستر افراد کے ہمراہ روانہ ہوا، ہم نے اسے جلا دیا میں نے ایک شخص کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیجا تاکہ وہ آپ کو خوشخبری سنا دے اس کی کنیت ابوارطاۃ تھی، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ کی قسم میں اس وقت آپ کے پاس آیا ہوں جب میں نے اس بت خانے کو خارش زدہ اونٹ کی طرح چھوڑا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ احمس قبیلے کے گھڑ سواروں اور ان کے پیادہ افراد کو برکت نصیب کر۔