صحیح ابن حبان
كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين— کتاب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، مرد و خواتین، کے مناقب کے بیان سے متعلق احکام و مسائل
ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر غزوات سلمة بن الأكوع مع المصطفى صلى الله عليه وسلم- باب: ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر سلمہ بن الاکوع کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوات کا
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَدِمْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحُدَيْبِيَةَ ، ثُمَّ خَرَجْنَا رَاجِعِينَ إِلَى الْمَدِينَةِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " خَيْرُ فُرْسَانِنَا الْيَوْمَ أَبُو قَتَادَةَ ، وَخَيْرُ رَجَّالَتِنَا الْيَوْمَ سَلَمَةُ بْنُ الأَكْوَعِ " ، ثُمَّ أَعْطَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَهْمَ الْفَارِسِ ، وَسَهْمَ الرَّاجِلِ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : كَانَ سَلَمَةُ بْنُ الأَكْوَعِ فِي تِلْكِ الْغَزَاةِ رَاجِلا ، فَأَعْطَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَهْمَ الرَّاجِلِ لِمَا اسْتَحَقَّ مِنَ الْغَنِيمَةِ ، وَسَهْمَ الْفَارِسِ مِنْ خُمُسِ خُمُسِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دُونَ أَنْ يَكُونَ سَلَمَةُ أُعْطِيَ سَهْمَ الْفَارِسِ مِنْ سِهَامِ الْمُسْلِمِينَ .ایاس بن سلمہ بن اکوع اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ حدیبیہ آئے پھر ہم مدینہ منورہ کی طرف واپس جانے کے لئے روانہ ہوئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آج ہمارا سب سے بہترین گھڑ سوار ابوقتادہ اور ہمارا سب سے بہترین پیادہ سلمہ بن اکوع ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے گھڑ سوار اور پیاده (دونوں طرح کے لوگوں) کا حصہ عطا کیا۔
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ اس جنگ میں پیادہ کے طور پر شریک ہوئے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پیادہ کا حصہ دیا تھا، جس کے وہ مال غنیمت میں سے مستحق تھے اور گھڑ سوار کا حصہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں خمس میں سے دیا تھا ایسا نہیں ہے کہ سیدنا سلمہ رضی اللہ عنہ کو مسلمانوں کے حصے میں سے گھڑ سوار کا حصہ دیا گیا۔