صحیح ابن حبان
كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين— کتاب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، مرد و خواتین، کے مناقب کے بیان سے متعلق احکام و مسائل
ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر البيان بأن كون جبريل عليه السلام مع حسان بن ثابت ما دام يهاجي المشركين إنما كان ذلك بدعاء المصطفى صلى الله عليه وسلم- باب: ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر اس بیان کا کہ جبرائیل علیہ السلام کا حسان بن ثابت کے ساتھ ہونا جب تک وہ مشرکین کے خلاف ہجو کہتے تھے، یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کی وجہ سے تھا
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَنَّ عُمَرَ مَرَّ ِحَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ َهُوَ يُنْشِدُ فِي الْمَسْجِدِ ، فَنَظَرَ إِلَيْهِ فَالْتَفَتَ حَسَّانُ إِلَى أَبِي هُرَيْرَةَ ، فَقَالَ لَهُ : أُنْشِدُكَ اللَّهَ هَلْ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " أَجِبْ عَنِّي ، اللَّهُمَّ أَيِّدْهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ ؟ " ، قَالَ : نَعَمْ .سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ، سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے جو مسجد میں شعر سنا رہے تھے انہوں نے سیدنا حسان رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھا تو سیدنا حسان رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھا اور ان سے کہا: میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر کہتا ہوں کہ کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے، تم میری طرف سے جواب دو: اے اللہ! روح القدس کے ذریعے اس کی تائید کر دے۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں۔