صحیح ابن حبان
كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين— کتاب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، مرد و خواتین، کے مناقب کے بیان سے متعلق احکام و مسائل
ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر سلمان الفارسي رضي الله عنه- باب: ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کا
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو طَاهِرٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ الْعَلاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَلا هَذِهِ الآيَةَ : وَإِنْ تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ ثُمَّ لا يَكُونُوا أَمْثَالُكُمْ ، قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَنْ هَؤُلاءِ الَّذِينَ إِنْ تَوَلَّيْنَا اسْتُبْدِلُوا بِنَا ، ثُمَّ لا يَكُونُوا أَمْثَالَنَا ؟ فَضَرَبَ عَلَى فَخِذِ سَلْمَانَ الْفَارِسَيِّ ، ثُمَّ قَالَ : " هَذَا وَقَوْمُهُ لَوْ كَانَ الدِّينُ عِنْدَ الثُّرَيَّا ، لَتَنَاوَلَهُ رِجَالٌ مِنْ فَارِسٍ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی۔ ” اگر تم لوگ منہ پھیر لیتے ہو تو اللہ تعالیٰ تمہاری بجائے دوسری قوم لے آئے گا اور وہ تمہاری طرح نہیں ہوں گے۔ “ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ کون لوگ ہیں اگر ہم منہ پھیر لیں، تو وہ ہماری جگہ آ جائیں گے پھر وہ ہماری طرح نہیں ہوں گے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے زانوں پر ہاتھ مارا اور فرمایا یہ اور اس کی قوم کے لوگ (مراد ہیں) اگر دین ثریا (ستارے جتنی بلندی) پر چلا جائے، تو فارس کے کچھ لوگ وہاں سے بھی اسے حاصل کر لیں گے (یعنی یہ وہاں تک بھی پہنچ جائیں گے)۔