حدیث کتب › صحیح ابن حبان › كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين
صحیح ابن حبان
كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين— کتاب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، مرد و خواتین، کے مناقب کے بیان سے متعلق احکام و مسائل
ذكر عمرو بن العاص السهمي رضي الله عنه - ذكر تفويض عائشة الحمد إلى الباري جل وعلا لما أنعم عليها مما برأها عما قذفت به- باب: ذکر عمرو بن العاص سہمی رضی اللہ عنہ کا - ذکر عائشہ رضی اللہ عنہا کی اس نعمت کی حمد کو اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کرنے کا جس سے وہ بے گناہ ٹھہریں
حدیث نمبر: 7102
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ الْقُطَيْعِيُّ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : لَمَّا أُنْزِلَ عُذْرِي مِنَ السَّمَاءِ ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَبْشِرِي فَقَدْ أَنْزَلَ اللَّهُ عُذْرَكِ " ، قُلْتُ : بِحَمْدِ اللَّهِ لا بِحَمْدِكَ .سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں میرے بری ذمہ ہونے کے بارے میں آسمان سے حکم نازل ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے لیے خوشخبری ہے اللہ تعالیٰ نے تمہارے بری ذمہ ہونے کے بارے میں حکم نازل کر دیا ہے، تو میں نے کہا: میں اللہ کی حمد بیان کرتی ہوں آپ کی حمد بیان نہیں کرتی۔