حدیث کتب › صحیح ابن حبان › كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين
صحیح ابن حبان
كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين— کتاب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، مرد و خواتین، کے مناقب کے بیان سے متعلق احکام و مسائل
ذكر الخبر الدال على أن عمار بن ياسر ومن كان معه كانوا على الحق في تلك الأيام- باب: - ذکر اس خبر کا جو اس بات کی دلیل ہے کہ عمار بن یاسر اور ان کے ساتھی ان دنوں حق پر تھے
حدیث نمبر: 7078
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ الضَّرِيرُ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " وَيْحَ ابْنِ سُمَيَّةَ ، تَقْتُلُهُ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ ، يَدْعُوهُمْ إِِلَى الْجَنَّةِ ، وَيَدْعُونَهُ إِِلَى النَّارِ " ، قَالَ ابْنُ الْمِنْهَالِ : فَحَدَّثْتُ بِهِ أَبَا دَاوُدَ ، فَدَلَّسَهُ عَنِّي .سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” سمیہ کے صاحب زادے (یعنی عمار بن یاسر) پر افسوس ہے جسے ایک باغی گروہ قتل کر دے گا یہ ان لوگوں کو جنت کی طرف بلائے گا، اور وہ اسے جہنم کی طرف بلائیں گئے۔ “ ابن منہال نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے یہ روایت ابوداؤد کو سنائی، تو انہوں نے یہ روایت میرے حوالے سے (تدلیس) کے طور پر نقل کر دی۔