حدیث کتب › صحیح ابن حبان › كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين
صحیح ابن حبان
كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين— کتاب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، مرد و خواتین، کے مناقب کے بیان سے متعلق احکام و مسائل
ذكر تتبع ابن عمر آثار رسول الله صلى الله عليه وسلم واستعماله سنته بعده- باب: - ذکر ابن عمر کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آثار کی پیروی اور ان کی سنت پر عمل کرنے کا
حدیث نمبر: 7074
أَخْبَرَنَا ابْنُ سَلْمٍ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ بْنِ الصَّبَاحِ الزَّعْفَرَانِيُّ بِمَكَّةَ ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ الْمَاجِشُونِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : " كَانَ ابْنُ عُمَرَ يَتَتَبَّعُ آثَارَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَكُلُّ مَنْزِلٍ نَزَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْزِلُ فِيهِ ، فَنَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَحْتَ سَمُرَةٍ ، فَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَجِيءُ بِالْمَاءِ ، فَيَصُبُّهُ فِي أَصْلِ السَّمُرَةِ كَيْ لا تَيْبَسَ " .نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اہتمام کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تبرکات تلاش کیا کرتے تھے ہر وہ جگہ جہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑاؤ کیا تھا سیدنا عبدالله رضی اللہ عنہ بھی وہاں پڑاؤ کرتے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ببول کے ایک درخت کے نیچے پڑاؤ کیا تھا، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما پانی لے کر آتے تھے اور اس درخت کی جڑ کو پانی دیتے تھے تاکہ وہ خشک نہ ہو جائے۔