حدیث کتب › صحیح ابن حبان › كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين
صحیح ابن حبان
كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين— کتاب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، مرد و خواتین، کے مناقب کے بیان سے متعلق احکام و مسائل
ذكر تمثيل المصطفى صلى الله عليه وسلم طاعات ابن مسعود التي كان بسبيلها من قدميه بأحد في ثقل الميزان يوم القيامة- باب: - ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ابن مسعود کی اطاعتوں کو احد کے پہاڑ سے تشبیہ دینے کا جو ان کے پاؤں کی وجہ سے قیامت کے دن میزان میں وزن کرے گی
حدیث نمبر: 7069
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ كَانَ يَحْتَزُّ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِوَاكًا مِنْ أَرَاكٍ ، وَكَانَ فِي سَاقَيْهِ دِقَّةٌ ، فَضَحِكَ الْقَوْمُ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا يُضْحِكُكُمْ مِنْ دِقَّةِ سَاقَيْهِ ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، إِِنَّهُمَا أَثْقَلُ فِي الْمِيزَانِ مِنْ أُحُدٍ " .سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے پیلو کے درخت کی مسواک توڑ رہے تھے ان کی پنڈلیاں پتلی تھیں، تو لوگ ہنس پڑے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کی پتلی پنڈلیوں پر ہنس رہے ہو، اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے یہ دونوں (قیامت کے دن) میزان میں احد پہاڑ سے زیادہ وزنی ہوں گی۔