حدیث کتب › صحیح ابن حبان › كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين
صحیح ابن حبان
كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين— کتاب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، مرد و خواتین، کے مناقب کے بیان سے متعلق احکام و مسائل
ذكر طعن المنافقين في جنازة سعد لخفتها- باب: - ذکر منافقین کے سعد کے جنازے پر اس کی ہلکی ہونے کی وجہ سے طعنہ زنی کا
حدیث نمبر: 7032
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَلافُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَاءٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ وَجِنَازَةُ سَعْدٍ مَوْضُوعَةٌ : " اهْتَزَّ لَهَا عَرْشُ الرَّحْمَنِ " ، فَطَفِقَ الْمُنَافِقُونَ فِي جِنَازَتِهِ ، وَقَالُوا : مَا أَخَفَّهَا ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : " إِِنَّمَا كَانَتْ تَحْمِلُهُ الْمَلائِكَةُ مَعَهُمْ " .سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب کہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کا جنازہ رکھا ہوا تھا (آپ نے فرمایا:) اس کے لیے رحمن کا عرش جھوم اٹھا ہے منافقین نے ان کے جنازے کے بارے میں یہ کہنا شروع کیا: یہ کتنا ہلکا ہے اس بات کی اطلاع نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ملی تو آپ نے فرمایا: لوگوں کے ساتھ اسے فرشتوں نے اٹھایا ہوا ہے۔