صحیح ابن حبان
كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين— کتاب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، مرد و خواتین، کے مناقب کے بیان سے متعلق احکام و مسائل
ذكر البيان بأن أسعد بن زرارة هو الذي جمع أول جمعة بالمدينة قبل قدوم المصطفى صلى الله عليه وسلم إياها- باب: - ذکر بیان کہ اسعد بن زرارہ وہ شخص تھے جنہوں نے مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کے مدینہ آنے سے پہلے وہاں پہلی جمعہ منعقد کی
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَوْنٍ الرَّيَّانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ الْحَسَنِ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنِ ابْنِ إِِسْحَاقَ ، قَالَ : فَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، أَخْبَرَهُ ، قَالَ : كُنْتُ قَائِدَ أَبِي بَعْدَمَا ذَهَبَ بَصَرُهُ ، وَكَانَ لا يَسْمَعُ الأَذَانَ بِالْجُمُعَةِ إِِلا ، قَالَ : رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَى أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ ، قَالَ : قُلْتُ : يَا أَبَتِ ، إِِنَّهُ لَتُعْجِبُنِي صَلاتُكَ عَلَى أَبِي أُمَامَةَ كُلَّمَا سَمِعْتَ بِالأَذَانِ بِالْجُمُعَةِ ، فَقَالَ : أَيْ بُنَيَّ ، كَانَ " أَوَّلَ مَنْ جَمَّعَ الْجُمُعَةَ بِالْمَدِينَةِ فِي حَرَّةِ بَنِي بَيَاضَةَ ، فِي نَقِيعٍ ، يُقَالُ لَهُ : الْخَضَمَاتُ ، قُلْتُ : وَكَمْ أَنْتُمْ يَوْمَئِذٍ ؟ قَالَ : أَرْبَعُونَ رَجُلا " .عبداللہ بن کعب بیان کرتے ہیں: میں اپنے والد (سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ) کی بینائی رخصت ہو جانے کے بعد انہیں ساتھ لے کر جایا کرتا تھا وہ جب بھی جمعہ کے لئے اذان کی آواز سنتے تھے تو یہ کہتے تھے اللہ تعالیٰ سیدنا اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ پر رحم کرے۔ میں نے کہا: اے ابا جان مجھے اس بات پر حیرت ہوتی ہے کہ آپ جب بھی جمعہ کے لئے اذان سنتے ہیں تو آپ ابوامامہ (یعنی سیدنا اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ) کے لئے دعائے رحمت کرتے ہیں، تو انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹے وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے مدینہ منورہ میں بنو بیاضہ کی پتھریلی زمین میں نقیع میں جسے خضمات کہا: جاتا تھا، جمعہ قائم کیا تھا۔ میں نے دریافت کیا: اس وقت آپ لوگوں کی تعداد کتنی تھی انہوں نے بتایا: ہم چالیس لوگ تھے۔