صحیح ابن حبان
كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين— کتاب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، مرد و خواتین، کے مناقب کے بیان سے متعلق احکام و مسائل
ذكر إكثار المصطفى صلى الله عليه وسلم ذكر خديجة بعد وفاتها- باب: - ذکر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے خدیجہ کی وفات کے بعد ان کا ذکر کثرت سے کیا
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " يُكْثِرُ ذِكْرَ خَدِيجَةَ ، قُلْتُ : لَقَدْ أَخْلَفَكَ اللَّهُ مِنْ عَجُوزٍ مِنْ عَجَائِزِ قُرَيْشٍ حَمْرَاءِ الشِّدْقَيْنِ ، فَتَمَعَّرَ وَجْهُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَمَعُّرًا مَا كُنْتُ أَرَاهُ مِنْهُ إِِلا عِنْدَ نُزُولِ الْوَحْيِ ، وَإِِذَا رَأَى الْمَخِيلَةَ حَتَّى يَعْلَمَ أَرَحْمَةٌ أَوْ عَذَابٌ " .سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اکثر سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کا ذکر کیا کرتے تھے میں نے کہا: اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سرخ ہونٹوں والی قریش کی اس بوڑھی کے بعد دیگر ازواج بھی عطا کی ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک سرخ ہو گیا۔ میں نے یہ کیفیت صرف وحی کے نزول کے وقت ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم میں دیکھی تھی اگر کوئی پردہ دار عورت بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ لیتی تو اسے پتہ چل جاتا یہ مہربانی کی وجہ سے ہے یا ناراضگی کی وجہ سے ہے۔