صحیح ابن حبان
كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين— کتاب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، مرد و خواتین، کے مناقب کے بیان سے متعلق احکام و مسائل
ذكر البيان بأن سعدا أول من رمى من العرب بالسهم في سبيل الله- باب: - ذکر بیان کہ سعد عربوں میں سے پہلے شخص تھے جنہوں نے اللہ کی راہ میں تیر چلایا
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بُجَيْرٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، قَالَ : سَمِعْتُ إِِسْمَاعِيلَ ، عَنْ قَيْسٍ ، عَنْ سَعْدٍ ، قَالَ : " وَاللَّهِ إِِنِّي لأَوَّلُ رَجُلٍ مِنَ الْعَرَبِ رَمَى بِسَهْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، وَإِِنْ كُنَّا لَنَغْزُو مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا لَنَا طَعَامٌ نَأْكُلُهُ إِِلا وَرَقُ الْحُبْلَةِ وَهَذَا السَّمُرُ ، حَتَّى إِِنْ كَانَ أَحَدُنَا لَيَضَعُ كَمَا تَضَعُ الشَّاةُ مَا لَهُ خِلْطٌ ، ثُمَّ أَصْبَحَتْ بَنُو أَسَدٍ تُعَزِّرُنِي عَلَى الدِّينِ ، لَقَدْ خِبْتُ إِِذًا وَضَلَّ عَمَلِي " .سیدنا سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اللہ کی قسم! میں عربوں میں سے وہ پہلا شخص ہوں جس نے اللہ کی راہ میں (جنگ کے دوران) تیر اندازی کی، ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ غزوات میں شریک ہوتے تھے ہمارے پاس کھانے کے لئے کچھ نہیں ہوتا تھا صرف درخت کے پتے ہوتے تھے اور یہ مخصوص قسم کا درخت ہوتا تھا، یہاں تک کہ ہم میں سے کوئی ایک شخص بکری کی مینگنی کی طرح پاخانہ کرتا تھا اس میں کچھ ملا ہوا نہیں ہوتا تھا اب اگر بنو اسد، دین کے حوالے سے مجھے عار دلانے کی کوشش کریں پھر تو میں رسوا ہو گیا اور میرا عمل ضائع ہو گیا۔