صحیح ابن حبان
كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين— کتاب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، مرد و خواتین، کے مناقب کے بیان سے متعلق احکام و مسائل
ذكر البيان بأن الزبير بن العوام كان حواري المصطفى صلى الله عليه وسلم- باب: - ذکر بیان کہ زبیر بن عوام مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کے حواری تھے
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُعَافَى الْعَابِدُ بِصَيْدَا ، أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادِ بْنِ زُغْبَةَ ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ : مَنْ رَجُلٌ يَأْتِينَا بِخَبَرِ بَنِي قُرَيْظَةَ ؟ فَقَالَ الزُّبَيْرُ : أَنَا ، فَذَهَبَ عَلَى فَرَسِهِ ، فَجَاءَ بِخَبَرِهِمْ ، ثُمَّ قَالَ الثَّانِيَةَ ، فَقَالَ الزُّبَيْرُ : أَنَا ، ثُمَّ قَالَ الثَّالِثَةَ ، فَقَالَ الزُّبَيْرُ : أَنَا ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لِكُلِّ نَبِيٍّ حَوَارِيٌّ ، وَحَوَارِيَّ الزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ " .سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ خندق کے دن ارشاد فرمایا: کون شخص بنو قریظہ کے بارے میں اطلاعات میرے پاس لے کر آئے گا، تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں۔ پھر وہ اپنے گھوڑے پر سوار ہو گئے اور ان کے بارے میں اطلاع لے کر آئے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسری مرتبہ یہ بات کہی تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری مرتبہ یہ بات کہی تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر نبی کا ایک حواری ہوتا ہے اور میرا حواری زبیر بن عوام ہے۔