صحیح ابن حبان
كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين— کتاب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، مرد و خواتین، کے مناقب کے بیان سے متعلق احکام و مسائل
ذكر الخبر الدال على أن الخليفة بعد عثمان بن عفان كان علي بن أبي طالب رضوان الله عليهما ورحمته وقد فعل- باب: - ذکر خبر جو اس بات کی دلیل ہے کہ عثمان بن عفان کے بعد خلیفہ علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہما تھے اور اس پر اللہ کی رحمت، اور یہ ہوا
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ الْجَوْهَرِيُّ ، أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُمْهَانَ ، عَنْ سَفِينَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " الْخِلافَةُ بَعْدِي ثَلاثُونَ سَنَةً ، ثُمَّ تَكُونُ مُلْكًا " ، قَالَ : أَمْسِكْ خِلافَةَ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سَنَتَيْنِ ، وَعُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَشْرًا ، وَعُثْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ ، وَعَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سِتًّا ، قَالَ عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ : قُلْتُ لِحَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ : سَفِينَةُ الْقَائِلُ : أَمْسِكْ ؟ قَالَ : نَعَمْ .سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” میرے بعد خلافت 30 سال تک ہو گی پھر ملوکیت ہو گی۔ “ (راوی بیان کرتے ہیں) تم سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی خلافت کے دو سال، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دس سال، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے 12 سال، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے چھ سال شمار کر لو تو (یہ پورے 30 سال ہو جائیں گے) علی بن زیاد کہتے ہیں: میں نے حماد بن سلمہ سے دریافت کیا: یہ لفظ ” تم شمار کر لو “ یہ سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ کے الفاظ ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔