صحیح ابن حبان
كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين— کتاب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، مرد و خواتین، کے مناقب کے بیان سے متعلق احکام و مسائل
ذكر وصف القوم الذين قاتلهم علي بن أبي طالب رضي الله عنه على تأويل القرآن- باب: - ذکر وصف کہ ان لوگوں کی جن سے علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے قرآن کی تاویل پر لڑا
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الْمَرْوَزِيُّ بِالْبَصْرَةِ ، حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، وَأَبِي عَمْرِو بْنِ الْعَلاءِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ عَبِيدَةَ السَّلْمَانِيِّ ، قَالَ : ذَكَرَ عَلِيٌّ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ الْخَوَارِجَ ، فَقَالَ : " فِيهِمْ رَجُلٌ مُخْدَجُ الْيَدِ أَوْ مُودَنُ الْيَدِ ، لَوْلا أَنْ تَبْطَرُوا ، لأَخْبَرْتُكُمْ بِمَا وَعَدَ اللَّهُ عَلَى لِسَانِ نَبِيِّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِمَنْ قَتَلَهُمْ " ، قَالَ : فَقُلْتُ لِعَلِيٍّ : أَسَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : إِِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ ، إِِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ ، إِِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ .عبیدہ سلمانی بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے خارجیوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: ان میں ایک ایسا شخص ہو گا جس کا ایک ہاتھ چھوٹا ہو گا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) ایک ہاتھ نامکمل ہو گا اگر تم لوگ فخر کا اظہار نہ کرو تو میں تم لوگوں کو بتاتا ہوں اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے ساتھ جنگ کرنے والوں کے لئے اپنے نبی کی زبانی کیا وعدہ کیا ہے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا آپ نے خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے انہوں نے فرمایا جی ہاں رب کعبہ کی قسم جی ہاں رب کعبہ کی قسم جی ہاں رب کعبہ کی قسم۔