صحیح ابن حبان
كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين— کتاب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، مرد و خواتین، کے مناقب کے بیان سے متعلق احکام و مسائل
ذكر إثبات محبة علي بن أبي طالب رضي الله عنه الله ورسوله- باب: - ذکر کہ علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی اللہ اور اس کے رسول سے محبت کی تصدیق
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ أَبِي مُنَيْنٍ يَزِيدَ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لأَدْفَعَنَّ الرَّايَةَ الْيَوْمَ إِِلَى رَجُلٍ يُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ ، فَتَطَاوَلَ الْقَوْمُ ، فَقَالَ : أَيْنَ عَلِيٌّ ؟ فَقَالُوا : يَشْتَكِي عَيْنَهُ ، فَدَعَاهُ ، فَبَزَقَ فِي كَفَّيْهِ ، وَمَسَحَ بِهِمَا عَيْنَ عَلِيٍّ ، ثُمَّ دَفَعَ إِِلَيْهِ الرَّايَةَ ، فَفَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” آج میں جھنڈا اس شخص کو دوں گا، جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہے، تو لوگ بڑھ چڑھ کر دیکھنے لگے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: علی کہاں ہے۔ لوگوں نے بتایا: ان کی آنکھیں دکھنے آئی ہوئی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلایا، اپنا لعاب دہن اپنی ہتھیلی پر ڈالا اور ان ہتھیلیوں کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی آنکھوں پر پھیر دیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں جھنڈا دیا تو اللہ تعالیٰ نے ان کے ہاتھوں فتح نصیب کی۔ “