صحیح ابن حبان
كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين— کتاب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، مرد و خواتین، کے مناقب کے بیان سے متعلق احکام و مسائل
ذكر البيان بأن أذى علي بن أبي طالب رضي الله عنه مقرون بأذى المصطفى صلى الله عليه وسلم- باب: - ذکر بیان کہ علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کا اذیت دینا مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کے اذیت دینے کے ساتھ مقرون ہے
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إِِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا مَسْعُودُ بْنُ سَعْدٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ مَعْقِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نِيَارٍ الأَسْلَمِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شَاسٍ ، قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : قَدْ آذَيْتَنِي ، قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَا أُحِبُّ أَنْ أُوذِيَكَ ، قَالَ : " مَنْ آذَى عَلِيًّا ، فَقَدْ آذَانِي " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : هَذَا هُوَ الْفَضْلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْقِلِ بْنِ سِنَانٍ الأَشْجَعِيُّ ، نَسَبَهُ ابْنُ إِِسْحَاقَ إِِلَى جَدِّهِ ، وَمَسْعُودُ بْنُ سَعْدٍ الْجُعْفِيُّ كُوفِيٌّ كُنْيَتُهُ أَبُو سَعْدٍ .سیدنا عمرو بن شاس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا تم نے مجھے تکلیف پہنچائی ہے ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں یہ بات پسند نہیں کرتا کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی تکلیف پہنچاؤں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے علی کو تکلیف پہنچائی اس نے مجھے تکلیف پہنچائی۔
(امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ راوی فضل بن عبداللہ بن معقل بن سنان اشجعی ہے ابن اسحاق نے اس کی نسبت اس کے دادا کی طرف کر دی ہے، جبکہ مسعود بن سعد نامی راوی جو کوفی ہے اس کی کنیت ابوسعد ہے۔