حدیث کتب › صحیح ابن حبان › كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين
صحیح ابن حبان
كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين— کتاب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، مرد و خواتین، کے مناقب کے بیان سے متعلق احکام و مسائل
ذكر البيان بأن عمر بن الخطاب رضي الله عنه كان من أحب أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم إليه بعد أبي بكر- باب: - ذکر بیان کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ابو بکر کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے زیادہ محبوب اصحاب میں سے تھے
حدیث نمبر: 6885
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ ، قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، " أَيُّ النَّاسِ أَحَبُّ إِِلَيْكَ ؟ قَالَ : عَائِشَةُ ، قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مِنَ الرِّجَالِ ؟ قَالَ : أَبُوهَا أَبُو بَكْرٍ ، قُلْتُ : ثُمَّ مَنْ ؟ قَالَ : ثُمَّ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ " ، ثُمَّ عَدَّ رِجَالا .سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! لوگوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب کون ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عائشہ۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مردوں میں سے کون ہے؟ فرمایا اس کا والد ابوبکر۔ میں نے دریافت کیا: پھر کون؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر عمر بن خطاب، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید کچھ لوگوں کا ذکر کیا۔