حدیث کتب › صحیح ابن حبان › كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين
صحیح ابن حبان
كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين— کتاب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، مرد و خواتین، کے مناقب کے بیان سے متعلق احکام و مسائل
ذكر ترحيب أهل الجنة بأبي بكر الصديق رضي الله عنه ودعوة كل واحد منهم عند دخوله الجنة- باب: - ذکر کہ جنت کے لوگوں کا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ساتھ خیر مقدم اور ہر ایک کی دعوت جب وہ جنت میں داخل ہوں گے
حدیث نمبر: 6867
أَخْبَرَنَا الْوَلِيدُ بْنُ بَنَانٍ بِوَاسِطَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ السَّالِمِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، عَنْ رَبَاحِ بْنِ أَبِي مَعْرُوفٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَدْخُلُ الْجَنَّةَ رَجُلٌ ، فَلا يَبْقَى أَهْلُ دَارٍ وَلا أَهْلُ غُرْفَةٍ إِِلا قَالُوا : مَرْحَبًا مَرْحَبًا ، إِِلَيْنَا إِِلَيْنَا ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَا تَرَى عَلَى هَذَا الرَّجُلِ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ ؟ قَالَ : أَجَلْ ، وَأَنْتَ هُوَ يَا أَبَا بَكْرٍ " .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” ایک شخص جنت میں داخل ہو گا تو ہر گھر اور ہر بالاخانے کے لوگ یہ کہیں گے خوش آمدید خوش آمدید ہماری طرف آئیے ہماری طرف آئیے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس دن میں اس شخص کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کیا رائے ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! اے ابوبکر وہ تم ہو گے۔ “