صحیح ابن حبان
كتاب التاريخ— کتاب: تاریخ کے احکام و مسائل
باب إخباره صلى الله عليه وسلم عما يكون في أمته من الفتن والحوادث - ذكر الإخبار عن البلد الذي يهلك الله جل وعلا الدجال به- باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر خبر کہ اس شہر کی جو اللہ جل وعلا دجال کو ہلاک کرے گا
حدیث نمبر: 6810
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِِسْمَاعِيلَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنِ الْعَلاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " يَأْتِي الْمَسِيحُ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ ، وَهِمَّتُهُ الْمَدِينَةَ ، حَتَّى يَنْزِلَ عِنْدَ أُحُدٍ ، ثُمَّ يَغْدُو قِبَلَ الشَّامِ ، وَهُنَاكَ يَهْلِكُ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” دجال مشرق کی طرف سے آئے گا اس کا ارادہ مدینہ منورہ کا ہو گا یہاں تک کہ جب وہ احد پہاڑ کے قریب پڑاؤ کرے گا تو پھر وہ شام کی طرف روانہ ہو جائے گا اور وہاں وہ ہلاکت کا شکار ہو گا۔ “