صحیح ابن حبان
كتاب التاريخ— کتاب: تاریخ کے احکام و مسائل
باب إخباره صلى الله عليه وسلم عما يكون في أمته من الفتن والحوادث - ذكر الخبر الدال على أن الدجال لا يفتتن به كل الناس ولا يزيل الإمامة عمن كانت له إلى نزول عيسى ابن مريم- باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر خبر جو اس بات کی دلیل ہے کہ دجال ہر ایک کو فتنے میں نہیں ڈالے گا اور عیسیٰ ابن مریم کے نزول تک امامت اس سے نہیں ہٹے گی جس کے پاس تھی
حدیث نمبر: 6802
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّ نَافِعَ بْنَ أَبِي نَافِعٍ مَوْلَى أَبِي قَتَادَةَ ، أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " كَيْفَ أَنْتُمْ إِِذَا نَزَلَ ابْنُ مَرْيَمَ فِيكُمْ ، وَإِِمَامُكُمْ مِنْكُمْ " .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” کوئی بھی شہر ایسا نہیں ہو گا جہاں دجال نہیں پہنچے گا البتہ مکہ اور مدینہ نہیں پہنچ سکے گا وہاں کے ہر راستے پر فرشتے تلواریں سونت کر ان کی حفاظت کر رہے ہیں وہ شور زدہ سرزمین پر اترے گا تو مدینہ منورہ میں تین مرتبہ زلزلہ آئے گا، تو ہر کافر اور منافق بھی نکل کر دجال کی طرف چلا جائے گا۔ “