صحیح ابن حبان
كتاب التاريخ— کتاب: تاریخ کے احکام و مسائل
باب إخباره صلى الله عليه وسلم عما يكون في أمته من الفتن والحوادث - ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن هذا الخبر تفرد به خبيب بن عبد الرحمن- باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر خبر جو اس دعوے کو رد کرتی ہے کہ یہ خبر صرف خبیب بن عبد الرحمن نے روایت کی
حدیث نمبر: 6695
حَدَّثَنَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَمْدَانَ ، فِي عَقِبِهِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الأَشَجُّ ، حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، مِثْلَهُ إِِلا أَنَّهُ ، قَالَ : " يَحْسِرُ عَنْ جَبَلٍ مِنْ ذَهَبٍ " .سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک دریائے فرات سونے کے ٹیلے کو ظاہر نہیں کرے گا جس پر لوگ ایک دوسرے سے جنگ کریں گے، اور ہر دس میں سے نو آدمی مارے جائیں گے۔ “