صحیح ابن حبان
كتاب التاريخ— کتاب: تاریخ کے احکام و مسائل
باب مرض النبي صلى الله عليه وسلم - ذكر قراءة عائشة المعوذتين على المصطفى صلى الله عليه وسلم في علته التي توفي فيها- باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کا بیان - ذکر کہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم پر ان کی بیماری میں جس میں وہ وفات پا گئے معوذتین پڑھیں
حدیث نمبر: 6590
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِِذَا اشْتَكَى ، " نَفَثَ عَلَى نَفْسِهِ بِالْمُعَوِّذَاتِ ، وَيَمْسَحُ عَنْهُ بِيَدِهِ " ، قَالَتْ : فَلَمَّا اشْتَكَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَعَهُ الَّذِي تُوُفِّيَ فِيهِ ، طَفِقْتُ أَنْفُثُ عَلَيْهِ بِالْمُعَوِّذَاتِ الَّتِي كَانَ يَنْفُثُ بِهَا عَلَى نَفْسِهِ ، وَأَمْسَحُ بِيَدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْهُ .سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر بے ہوشی طاری ہوئی۔ آپ کا سر میری گود میں تھا میں نے آپ پر ہاتھ پھیرنا شروع کیا اور آپ کے لئے شفا کی دعا مانگنا شروع کی جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طبیعت بہتر ہوئی تو آپ نے ارشاد فرمایا: جی نہیں بلکہ میں اللہ تعالیٰ سے رفیق اعلیٰ مانگتا ہوں۔ یعنی جبرائیل، میکائیل اور اسرافیل کا ساتھ عطا کرے۔