صحیح ابن حبان
كتاب التاريخ— کتاب: تاریخ کے احکام و مسائل
باب كتب النبي صلى الله عليه وسلم - ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن هذا الخبر تفرد به خالد بن قيس عن قتادة- باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خطوط (مکاتیب) کا بیان - ذکر خبر جو اس دعوے کو رد کرتی ہے کہ یہ خبر صرف خالد بن قیس نے قتادہ سے روایت کی
حدیث نمبر: 6554
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زُهَيْرٍ الْحَافِظُ بِتُسْتَرَ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ عِمْرَانَ الْقَطَّانِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " كَتَبَ إِِلَى كِسْرَى ، وَقَيْصَرَ ، وَأُكَيْدِرَ دُومَةَ يَدْعُوهُمْ إِِلَى اللَّهِ جَلَّ وَعَلا " .سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسریٰ، قیصر اور دومہ (کے حکمران) اکیدر کو خط لکھے۔ آپ نے انہیں اللہ تعالیٰ کی طرف آنے کی دعوت دی۔