صحیح ابن حبان
كتاب التاريخ— کتاب: تاریخ کے احکام و مسائل
باب المعجزات - ذكر ما استجاب الله جل وعلا لصفيه صلى الله عليه وسلم ما دعا على بعض المشركين في بعض الأحوال- باب: معجزاتِ کا بیان - ذکر کہ اللہ جل وعلا نے اپنے برگزیدہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعض مشرکین پر بعض حالات میں کی گئی دعا قبول کی
حدیث نمبر: 6512
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي إِِيَاسُ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ : أَبْصَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًَا يُقَالُ لَهُ : بُسْرُ بْنُ رَاعِي الْعِيرِ يَأْكُلُ بِشِمَالِهِ ، فَقَالَ : " كُلْ بِيَمِينِكَ " ، قَالَ : لا أَسْتَطِيعُ ، قَالَ : " لا اسْتَطَعْتَ " ، قَالَ : فَمَا نَالَتْ يَدُهُ إِِلَى فِيهِ بَعْدُ .ایاس بن سلمہ بن اکوع بیان کرتے ہیں: میرے والد نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا جس کا نام بسر بن راعی العیر تھا۔ وہ بائیں ہاتھ سے کھا رہا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم دائیں ہاتھ سے کھاؤ۔ اس نے کہا: میں یہ نہیں کر سکتا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ کر بھی نہیں سکو گے۔ راوی کہتے ہیں: تو پھر اس کے بعد اس کا (دایاں ہاتھ) کبھی اس کے منہ تک نہیں پہنچا۔