صحیح ابن حبان
كتاب التاريخ— کتاب: تاریخ کے احکام و مسائل
باب المعجزات - ذكر خبر أوهم في تأويله جماعة لم يحكموا صناعة العلم- باب: معجزاتِ کا بیان - ذکر خبر جو اپنی تاویل میں کچھ لوگوں کو وہم میں ڈالتی ہے جو علم کی صنعت میں ماہر نہیں ہیں
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ إِِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ ، حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ ، حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ عَجْلانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : ذَبَحْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : " نَاوِلْنِي الذِّرَاعَ " ، فَنَاوَلْتُهُ ، ثُمَّ قَالَ : " نَاوِلْنِي الذِّرَاعَ " ، فَنَاوَلْتُهُ ، ثُمَّ قَالَ : " نَاوِلْنِي الذِّرَاعَ " ، قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِِنَّمَا لِلشَّاةِ ذِرَاعَانِ ، قَالَ : " أَمَا إِِنَّكَ لَوِ ابْتَغَيْتَهُ لَوَجَدْتَهُ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے (بکری) ذبح کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ دستی مجھے پکڑا دو۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے دستی پکڑا دو۔ میں نے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا مجھے دستی پکڑا دو۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)! بکری میں دو ہی دستیاں ہوتی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم حاصل کرنا چاہتے تو اسے بھی پا لیتے۔