صحیح ابن حبان
كتاب التاريخ— کتاب: تاریخ کے احکام و مسائل
باب من صفته صلى الله عليه وسلم وأخباره - ذكر الخبر الدال على أن هذه الحالة للمصطفى صلى الله عليه وسلم كانت حالة اختيار لا اضطرار- باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر خبر جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حالت انتخابی تھی نہ کہ اضطراری
حدیث نمبر: 6359
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " لَمْ يُجْمَعْ لَهُ غِذَاءٌ ، وَلا عِشَاءٌ مِنْ خُبْزٍ وَلَحْمٍ إِِلا عَلَى ضَفَفٍ " .سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دسترخوان پر کبھی بھی صبح اور شام کے کھانے میں روٹی اور گوشت اکٹھے نہیں ہوئے البتہ ماسوائے اس صورت کے کہ آپ لوگوں کے ساتھ کھا رہے ہوں۔