صحیح ابن حبان
كتاب التاريخ— کتاب: تاریخ کے احکام و مسائل
باب من صفته صلى الله عليه وسلم وأخباره - ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن سماك بن حرب لم يسمع هذا الخبر من النعمان بن بشير- باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر خبر جو اس دعوے کو رد کرتی ہے کہ سماک بن حرب نے یہ خبر نعمان بن بشیر سے نہیں سنی
حدیث نمبر: 6342
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ يَخْطُبُ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ ، وَذَكَرَ مَا أَصَابَ النَّاسَ مِنَ الدُّنْيَا لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَلْتَوِي وَمَا يَجِدُ مِنَ الدَّقَلِ مَا يَمْلأُ بَطْنَهُ " .سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ نے خطبہ دیتے ہوئے یہ بات ذکر کی کہ لوگوں کو اب طرح طرح کی دنیاوی نعمتیں حاصل ہو گئی ہیں، حالانکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے کہ جب آپ بھوکے ہوتے تھے تو آپ کو ہلکی قسم کی کھجوریں اتنی بھی نہیں ملتی تھیں کہ آپ اس کے ذریعے اپنا پیٹ بھر لیں۔